اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وطن آکر بہت خوش ہوں اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی۔وزیراعظم ہاو¿س میں تقریب سے خطاب کے دوران ملالہ یوسفزئی وطن واپسی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچ گئیںانہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ اپنے ملک میں ہوں، جب کہیں سفر کرتی تھی تو تصور کرتی تھی کہ یہ پاکستان ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ابھی 20 سال کی ہوں، زندگی میں بہت کچھ دیکھا، اگر میں چاہتی تو کبھی بھی اپنے ملک کو نہیں چھوڑتی، یہاں کے ڈاکٹروں نے میری سرجری کی اور جان بچائی، مجھے مزید علاج کے لیے باہر جانا پڑا پھر وہیں اپنی تعلیم جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے خواب تھا پاکستان جاو¿ں، وہاں بنا کسی خوف کے گلیوں میں گھوموں اور لوگوں سے ملوں، اپنے پرانے گھر جاو¿ں، جیسا پہلے تھا سب ویسا ہی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے لوگ ہیں، ہمیں بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔





































