تازہ تر ین

جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ یا غدار قرار دیا جاتا ہے، نواز شریف

چشتیاں (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت ملنے والی ہے۔ چشتیاں میں ن لیگ کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں 70 ویں پیشی بھگت کر آیا ہوں اور یقین ہے کہ چشتیاں والے ووٹ کو عزت دو میں سب سے آگے ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھی، بتاو¿ مجھے کیوں نکالا؟ان کا کہنا تھا کہ میں تو عوام کی خدمت کر رہا تھا اور ملک ترقی کر رہا تھا، میرا خواب تھا کہ نوجوانوں کو نوکری ملے لیکن جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ قرار دیا جاتا ہے یا غدار۔ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ تم لاکھ چھوڑ کر چلے جاو¿ ن لیگ جس کو بھی کھڑا کرے گی عوام ووٹ دیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کروں گا، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے اس سے بدلہ عوام کو لینا ہے اور اسی سال لینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کو ٹھکانے لگا دیا، امن بحال کیا، سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی لائے اور عوام کو سی پیک منصوبہ دیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تم کتنا ظلم کرو گے عوام اتنا مجھ سے زیادہ پیار کریں گے، اگر چاہتے ہو کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ختم ہو تو ن لیگ کو ووٹ دو۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر ظلم کرنے والے تھک جائیں گے کیونکہ نواز شریف عوام اور عوام نواز شریف کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب عوام کو عزت دینا ہے، کیا کسی کو حق ہے کہ وہ ووٹ کی پرچی پھاڑ دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain