تازہ تر ین

امن اور استحکام کے راستے پر آگئے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا، آرمی چیف

کوئٹہ(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے ہم امن اور استحکام کے رستے پر آگئے ہیں تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا، حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہا۔اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معاشی، اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain