تازہ تر ین

طویل انتظار کے بعد سام سنگ کا تہہ ہوجانے والا پہلے اسمارٹ فون کب اور کیسے ملیگا ،خبر آگئی

سیو¿ل(ویب ڈیسک)ایک طویل انتظار کے بعد سام سنگ نے اسکرین تہہ ہوجانے والے پہلے اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی سال ریلیز ہوگا اور اس کی قیمت 1800 ڈالر سے شروع ہورہی ہے جو دو سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔
اس سے قبل ا?ئی فون ایکس کو مہنگا ترین فون کہا جارہا تھا تاہم اب اس فولڈ ہوجانے والے اسمارٹ فون کو ’گیلکسی ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے وسیع اور فولڈ ہوجانے والے لچکدار اسکرین پر سام سنگ گزشتہ پانچ برسوں سے کام کررہا ہے اور اس کا کوڈ نیم ’ وِنر‘ رکھا گیا ہےجو اس سال کے ا?خر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔جنوبی کوریا میں گولڈن برج انویسٹمنٹ میں تحقیقی کے سربراہ کِم جینگ ییول نے اس کی قیمت 1800 ڈالر کے قریب بتائی ہے تاہم مزید ڈیٹا اور گنجائش کے لیے قیمت اسی لحاظ سے ذیادہ ہوگی۔گیلکسی ایکس کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کا اسکرین 7.3 انچ اوایل ای ڈی اسکرین ہوگا اور ڈیوائس فولڈ ہونے کے بعد اسکرین کا سائز ساڑھے چار انچ رہ جائے گا۔ سام سنگ نے اس نئے فون کے ماڈلز امریکہ اور یورپ میں سیل فون سروس کیریئر مثلاً اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائلز وغیرہ کے نمائیندوں کو ایک خفیہ ملاقات بھی پیش کیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain