Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • 26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ردیش سنگھ ٹونی: خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر واحد سکھ امیدوار

    By Daily Khabrainجولائی 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور (بی بی سی) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ردیش سنگھ صوبے میں وہ واحد اقلیتی امیدوار ہیں جو جنرل سیٹ پر اکثریتی بڑی سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدواروں کے سامنے میدان میں اترے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ مشکل ہے۔ خوف بھی ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ لوگ انھیں ووٹ ضرور دیں گے۔ردیش سنگھ ٹونی پشاور کے حلقہ پی کی 75 پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور ان دنوں وہ گھر گھر جا کر لوگوں سے ووٹ کی اپیلیں کر رہے ہیں۔پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جنگی محلے میں قائم چھاپہ خانوں سے اپنے پوسٹرز اور سٹکرز لینے خود گئے تھے۔ واپسی پر ان سے قصہ خوانی بازار میں ملاقات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ اور ان کے بیٹے انتخابی مہم شروع کیے ہوئے ہیں لیکن انھیں اہل علاقہ کی حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ مشکل ہے اور انھیں تھوڑا بہت خوف بھی ہے کیونکہ چند روز پہلے انھی کی کمیونٹی کے ایک رکن کو قتل کر دیا گیا تھا لیکن دوسری جانب وہ پر امید ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا اور وہ لوگوں کی حمایت سے کامیاب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ علاقے میں مسلمان اور دیگر مذاہب کے بزرگ مرد اور خواتین انھیں دعائیں دیتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔خیبر پختونخوا میں وہ واحد امیدوار ہیں جن کا تعلق اقلیت سے ہے اور وہ جنرل نشست پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2003 کے بعد جب اقلیتوں کے علیحدہ انتخاب کا سلسلہ ختم کر دیا گیا تھا تو اس کے بعد یہاں سے کوئی جنرل نشست پر مقابلے میں نہیں آیا اب وہ واحد امیدوار ہیں جو یہ مقابلہ کر رہے ہیں۔ردیش سنگھ بلدیاتی انتخابات میں اقلیتوں کی نشست پر کونسلر منتخب ہوئے تھے لیکن عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انھوں نے کونسلر کی نشست سے استعفی دے دیا۔ردیش سنگھ کی عمر 49 سال ہے ان کے تین بیٹے ہیں اور وہ سنہ 2011 تک پاکستان تحریک انصاف میں اقلیتی ونگ کے رہنما رہے۔انھوں نے کہا کہ 2011 کے بعد جماعت کے حالات ایسے ہو گئے تھے جس میں امرا کو ترجیح دی جانے لگی اس لیے ان کے لیے جماعت میں جگہ نہیں رہی۔انھوں نے پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا لیکن وہ اب اس تنظیم کے رکن بھی نہیں رہے کیونکہ پی ٹی ایم نے ان تمام رہنماو¿ں کو جماعت سے نکال دیا ہے جنھوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ردیش سنگھ کہا کہ علاقے میں مسلمان اور دیگر مذاہب کے بزرگ مرد اور خواتین انھیں دعائیں دیتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں۔ردیش سے جب پوچھا کہ کیا سیاسی جماعتوں سے انھوں نے رابطے کیے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ مزدور کسان پارٹی اور دیگر ایک دو جماعتوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ غریب جماعتیں ہیں انھوں نے پوسٹرز اور سٹکرز کی چھپائی میں ان کی مدد کی ہے اور وہ پر امید ہیں کو لوگ صحیح فیصلہ کریں گے۔مزدور کسان پارٹی کے رہنما محمد نظیف نے بی بی سی کو بتایا کہ ردیش سنگھ کا انتخاب میں حصہ لینا اہل پشاور کے لیے فخر کا باعث ہے۔انھوں نے کہا اس سے بین الاقوامی سطح پر ان کا اچھا امیج سامنے آئے گا اور ساری دنیا کو معلوم ہوگا کہ پشتونوں میں رواداری اور برداشت ہے اور وہ تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ انھوں نے دیگر اقلیتوں سے بھی کہا کہ وہ بھی جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لیں۔ردیش سنگھ ٹونی کو دیگر اقلیتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ اکثریتی حلقوں سے بھی انھوں حمایت مل جائے تو ان کی کامیابی یقینی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.