کراچی( ویب ڈیسک )انتخابات میں ووٹ لینے اور ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مہم کے دوران امیدوار نت نئے اور مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن کراچی کے ایک شہری نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دلوانے کیلئے شادی کارڈ کو استعمال کیا ہے۔ اس شہری کی بیٹی کی شادی 9 جولائی کو مقرر ہے، یہ تقریب بہادر آباد کے مقامی ہال میں منعقد ہوگی۔ مذکورہ شہری کی جانب سے شادی کے دعوت نامے پر اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل چھاپ دی۔ تقریب کے دعوت نامے پر دلہن کے والد کی جانب نوٹ دیا گیا ہے کہ "یاد رکھیں ووٹ امانت ہے، قیامت کے دن آپ جواب دہ ہیں” یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ووٹ ان کی جماعت کے امیدواروں کو دیں۔ شادی کارڈ پر اپنی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان بھی شائع کیا ہے۔
