Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 12 نکات پر عملدرآمد کا ٹارگٹ دیدیا

    By Daily Khabrainاگست 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آ باد(ویب ڈیسک)پاکستان دورے پرآئے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد نے3ماہ میں پاکستان کو12 نکات پر مکمل عملدرآمد کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے جس میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقوم کا پتہ چلانے اور ان کی منتقلی روکنے، منی لانڈرنگ کے خلاف برسرپیکار اداروں کے اہلکاروں کی استعداد کار مزید بڑھانے، منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے موثر وفعال جامع طریقہ کار وضع کرنے، ٹیررفنانسنگ کیخلاف مزیدموثر میکانزم بنانے اور زیادہ موثر قانون سازی کے اہداف حاصل کرنا شامل ہے۔ایف اے ٹی ایف کے وفد کو بتایا گیاکہ حکومت پاکستان 26 نکاتی نیشنل ایکشن پلان کے تحت پہلے ہی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی خاطر بھرپور اقدامات پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزارت داخلہ، نیکٹا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ وزارت خزانہ کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ مربوط رابطوں کا موثر نظام قائم کریں تاکہ مشتبہ اکاﺅنٹس اور ان میں آنے والی رقوم اور پھر ان کی آگے منتقلی کے بارے میں سخت آبزرویشن رکھی جاسکے اور پتہ چلایا جائے کہ وہ رقوم کہاں کہاں اور کس کس کو پہنچائی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ قانون نافذکرنے والے اداروںکی موصول رپورٹس پر نیکٹا نے متعلقہ وفاقی و صوبائی حکومتوںکو مشتبہ اکاﺅنٹس کی نشاندہی کے بارے میں آگاہ کیا اور انھیں فی الفور منجمد کرنے کی سفارش کی جس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اسٹیٹ بینک نے مذکورہ بالا مزید 14 اکاﺅنٹس منجمدکیے۔ قبل ازیں مجموعی طور پر 2سال میں126 اکاﺅنٹس منجمدکیے گئے تھے۔نیکٹا کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا اکاﺅنٹس ہولڈرز کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے جبکہ متعدد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ مذکورہ بالا اکاو¿نٹس کے مکمل ریکارڈ پر مبنی ڈیٹا وزارت خزانہ نے نیکٹا کو بھی بھیجاہے تاکہ مذکورہ ڈیٹا تمام صوبائی حکومتوں کی وزارت داخلہ سمیت نادرا، پاسپورٹ آفس، ایئرپورٹس ودیگر متعلقہ اداروں سے شئیر کرکے ان اکاو¿نٹ ہولڈرزکی قومی دستاویزات منسوخ کرانے کے ساتھ مزید اقدامات کیے جاسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ارب روپے سے زائد رقم کی مشکوک ترسیلات زر پکڑیں جس میں 200 سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے تاہم 44 مقدمات میں ملزمان بے قصور ثابت ہونے پر یہ مقدمات خارج کیے گئے۔نیکٹا ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے12نکاتی اہداف پر بھرپور انداز میں پہلے ہی عملدرآمد ہورہا ہے، اب نئی حکومت کے قیام کے بعد منی لانڈرنگ کے قانون کو مزید سخت بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے اور قوی امکان ہے کہ جلد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورنگی میں دندناتے واٹر ٹینکر کی ٹکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

      لوئر دیر میں پراسرار بیماری کا خوف 10 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع

      پاکستانی بچوں میں یوٹیوب سب سے مقبول ایپ، انسٹاگرام دوسرے نمبر پر

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.