لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے نو منتخب رکن عمار صدیق خان نے حلف سے وفاداری کی ایک مثال قائم کردی ، انہوں نے دوبار حلف اٹھایا اور انکشاف کیا کہ پہلے روز وہ ابتدائی لائنوں کا حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونیوالے عمار صدیق نے اراکین اسمبلی کے حلف کے پہلے روزحلف اٹھایا اوررول آف ممبرز پردستخط کیے۔ اسپیکر کے انتخاب کے روز عمار صدیق خان کے دوبارہ حلف اٹھانے کا انکشاف ہوا اس بارے میں جب ان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے روز تاخیر سے آئے تھے اورابتدائی چند لائنوں کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے حلف کی پوری عبارت کا عہد کرنے کے لئے دوسری بار حلف اٹھایا ۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
