تازہ تر ین

ہم سے چھیڑ خانی خطرناک ، سعودیہ کا امریکہ کو کرارا جواب

دبئی (آئی این پی) سعودی عرب نے امریکا و یورپ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہپوئے کہا ہے کہ اگر مملکت کو چھیڑا گےا تو عالمی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی، مملکت پرکسی بھی پابندی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، سعودی عرب کی معیشت عالمی اقتصادیات میں انتہائی اہم اور موثر مقام رکھتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)نے ایک اعلی سرکاری عہدیدار کے حوالے بتایا کہ سعودی عرب غلط الزامات پر سیاسی دبا بڑھانے کے لیے اپنے خلاف معاشی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں کو مکمل مسترد کرتا ہے۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس قسم کا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، کیونکہ سعودی عرب کی معیشت عالمی اقتصادیات میں انتہائی اہم اور موثر مقام رکھتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ صحافی جمال خاشقجی سعودی عرب میں شاہی خاندان کی جانب سے اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات کے مخالف تھے اور اکثر ان پر تنقید کرتے تھے۔وہ 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں جبکہ ترکی نے انہیں قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔صحافی کی گمشدگی پر ترکی کے سخت ردعمل کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صحافی کے سعودی قونصل خانے میں مبینہ قتل پر سخت ترین سزا کی دھمکی دی تھی، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن نے ریاض کو اسلحے کی فروخت روکی تو یہ خود کو سزا دینے کے مترادف ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain