تازہ تر ین

پاک بھارت ہاکی مقابلے ہونے چاہئیں، حسن سردار

مسقط(آئی این پی) قومی ہاکی چیف حسن سردار نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے حق میں ووٹ دے دیا۔ماضی کے عظیم کھلاڑی حسن سردار کا کہنا ہے کہ روایتی حریف کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف دونوں ٹیموں کا فائدہ ہے بلکہ شائقین کو بھی زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاک بھارت مقابلے تسلسل کے ساتھ ہونے چاہیے، ایشین چیمپئن ٹرافی کا فائنل ہی نہیں بلکہ ہر ایونٹ کا فائنل کھیلنا چاہیے۔حسن سردار نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کو ویسے بھی میچز کھیلنے چاہیے تاکہ کھیل کی حقیقی معنوں میں پروموشن کی جاسکے اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے۔ ایشین چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain