تازہ تر ین

ملکہ ترنم کو الحمرا میں19جنوری کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا

لاہور (شوبزڈیسک )الحمرا آرٹ کونسل کے زیر اہتمام 19جنوری کو ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔اس موقع پر ملکہ ترنم نور جہاںکی شاگرد گلوکارہ ترنم ناز ، امن علی ، زہرہ وسیم ، نرشا اور صائمہ معراج گلوکاری کا مظاہرہ کریں گی ۔ گلوکاروں کا کہنا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے پروگرام میں گانا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔تمام گلوکاروں کا کہنا تھا کہ نور جہاں کی آواز میں جو جادوئی کشش ہے وہ کسی دوسرے کو عطا نہیں ہوئی ۔وہ پوری صدی کی لیجنڈ فنکارو اور گلوکارہ تھیں،یاد رہے یہ تقریب الحمرا ہال نمبر llمیں شام 7بجے منعقد کی جائے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain