تازہ تر ین

پریانکا کا بھارت چھوڑنے کا منصوبہ ، فلمیں سائن کرنا بند

ممبئی (شوبزڈیسک) امریکی گلوکار نک جونسن سے شادی کرنیوالی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مستقل طور پر بھارت کو چھوڑ کر امریکہ میں مقیم ہونے کا منصوبہ تیار کرلیا اور نئی فلمیں سائن کرنا بھی بند کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد پریانکا چوپڑا نے زیادہ وقت تو سسرال میں نہیں گزارا تاہم اب وہ مستقل طور پر بھارت چھوڑ کر امریکہ شفٹ ہورہی ہیں، وہ اپنی فلموں کی جاری شوٹنگ مکمل کرکے امریکہ روانہ ہوجائیں گی۔ اداکارہ نے شادی کے بعد سے اب تک بالی ووڈ میں کوئی بھی فلم سائن نہیں کی ہے ،عام خیال ہے کہ وہ اپنا آئندہ کیرئیر ہالی ووڈ میں دیکھ رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain