تازہ تر ین

وعدے لارے بن گئے‘ سنی لیون نے آئیٹم سانگ نہ کیا

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی یوں تو ہمیشہ ہی اپنی اداکاری، تصاویر اور ڈانس نمبرز کی وجہ سے ہی خبروں میں رہتی ہیں۔تاہم اس بار وہ ڈانس کرنے نہیں بلکہ پیسے لینے کے باوجود ڈانس نہ کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اطلاعات ہیں کہ سنی لیونی نے 2017 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم پٹیل کی پنجابی شادی کے ایک گانے میں ڈانس کرنے کے لیے فلم ساز سے ایڈوانس پیسے وصول کیے تھے، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ڈانس نہیں کیا۔فلم کے ہدایت کار بھارت پٹیل نے الزام عائد کیا کہ سنی لیونی نے ان کی فلم وعدوں کے باوجود آئٹم سانگ نہیں کیا۔بھارت پٹیل نے دعوی کیا کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان فلم میں ایک آئٹم سانگ شامل کرنے سے متعلق معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت اداکارہ کو ایڈوانس کی مد میں 5 لاکھ روپے دیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain