تازہ تر ین

رشی کپور نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

ممبئی(ویب ڈیسک) کینسر میں مبتلا ہونے والے بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ اس مرض کا علاج بہت طویل ہے جس کے لیے صبر درکار ہے لیکن مجھ سے صبر نہیں ہورہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے پہلی بار بیماری سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبر درکار ہے اور بد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔رشی کپور نے مزید کہا کہ ’مجھے پوری امید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو جاو¿ں گا اور اگر خدا نے چاہا تو میں بہت جلد بھارت واپس آجاو¿ں گا‘۔واضح رہے کہ رشی کپور نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”وہ علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جا رہے ہیں تاہم ان کے بیان کے بعد یہ خبریں بھی سامنےآئیں کہ وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہوئے ہیں۔رشی کپور کے بیان کے بعد ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی شوہرکے سرطان میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر ایکآسمانی برج (برج سرطان) ہی رہ جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain