تازہ تر ین

کوہلی نے انوشکا کےساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کی شادی کو ایک برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ویرات کوہلی اس وقت انوشکا شرما کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز جاری ہے۔انوشکا اور ویرات کی جوڑی کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ہی ہر جگہ سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں ایسے میں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز شیئر کیا ہے۔ویرات کوہلی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ دونوں ہی عام چیزیں کرتے ہیں جیسے کہ کبھی چہل قدمی کے لیے چلے جاتے ہیں یا کسی خوبصورت جگہ کا دورہ کرتے ہیں۔
گزشتہ رات ہم دونوں مرین پریڈ میں تھے جہاں ہم نے فل مون انجوائے کیا، ہم وہاں بینچز پر بیٹھے اور باتیں کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain