Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نے ڈانٹ کرکہا جو سیاست میں نہیں وہ کچھ نہیں، اداکارہ ریما

    By Daily Khabrainجنوری 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما خان نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیزانکشافات کردیے۔ کہتی ہیں فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔ حسد اور بغض کے باعث ساتھی اداکارہ نے زہر دینے کی کوشش کی۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی دعوت کا بتاتے ہوئے ریما نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے ڈانٹ کر کہا، جو سیاست میں نہیں وہ کچھ نہیں۔ گفتگو کے دوران لالی ووڈ میں خود پر بیتنے والے حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ریما نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی بار ہراساں کیا گیا، شٹ اپ کال دینے پر مجھے کئی فلموں سے نکالا گیا یا مناظر کاٹ دیے گئے۔ میرے اسکینڈلز بنوائے گئے حتیٰ کہ ایک بار میرے گھر پر فائرنگ بھی ہوئی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بغض اور حسد کے باعث ایک اداکارہ نے انہیں زہر دینے کی سازش بھی کی لیکن جس اسسٹنٹ کو اس کام کیلئے پیسے دیے تھے ، اسی نے مجھے بتادیا۔ بعد میں صلح ہونے پر میں نے اس اداکارہ سے پوچھا بھی کہ ایسا کیوں کیا؟ میں نے تو کبھی اس انڈسٹری میں کسی کا برا نہیں چاہا۔ریما نے بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو زہردینے والی اداکارہ کا نام بتانے سے انکار کردیا۔ریما نے شارٹ کٹ اپنانے والی اداکاراو¿ں کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ کچھ اداکارائیں جلد گاڑیوں میں گھومنے لگیں اور ان کے پاس دولت بھی آگئی۔سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ریما نے انکشاف کیا کہ مجھے تمام جماعتوں نے دعوت دی کہآپ ہماری پارٹی میں خواتین ونگ کی چیئرپرسن بن جائیں اور ہماری سوچ کوآگے لے کر چلیں، میرے سب سے اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن پارٹی میں شمولیت کی دعوت عمران خان نے دی۔ایک بار شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران میں نے ڈائس پر جا کر کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں لیکن شوکت خانم اسپتال کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں جس پر عمران خان نے ڈائس پرآ کر مجھے ڈانٹا اور کہا کہ ”جو سیاست میں نہیں وہ کچھ نہیں“۔ریما نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بس اتنا کہا کہ خان صاحب کے الفاظ بہت تلخ تھے جو میں نہیں بتاو¿ں گی۔اداکارہ نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سیاست میں آئے بغیر ہی انسانیت کی خدمت کروں گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.