Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جعلی اکاﺅنٹس کیس: زرداری، فریال اور انور مجید کی نظرثانی درخواستیں مسترد

    By Daily Khabrainفروری 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور اومنی گروپ کی نظر ثانی کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کیے جانے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے متفرق درخواست دائر کی۔درخواست میں عدالتی دائرہ اختیار کو بنیاد بنایا گیا جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نا ہونے پر بھی سوال اٹھائے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس کے فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر اس پر بات ہوئی تھی اور اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار بھی رائے دے چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے کئی ججز بھی ازخود نوٹس اختیار کے تعین کے حق میں ہیں اس لیے تضاد کو دور کرنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔آصف زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔دوران سماعت اومنی گروپ کے انور مجید اور عبد الغنی مجید کے وکیل شاہد حامد نے مو¿قف اختیار کیا کہ میرے مو¿کلان 15 اگست سے گرفتار ہیں، انور مجید دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کے سب سے اچھے اسپتال میں داخل ہیں۔شاہد حامد نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اجازت دی جائے کہ کراچی میں ریفرنس دائر کر سکیں، اس معاملے میں ہر چیز کراچی سے متعلق ہے۔جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ آپ کے تمام دلائل قبل از وقت ہیں۔وکیل شاہد حامد نے کہا کہ میرے مو¿کلان سے متعلق حتمی چالان عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔سندھ حکومت کے ایڈووکیٹ جنرل بھی نظرثانی اپیل میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ عدالت نے سندھ حکومت کے بارے میں کچھ کہا ہے؟ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ نہیں سندھ حکومت کے بارے میں تو نہیں کہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کی نظر ثانی درخواست منظور نہ ہوئی تو آپ پر جرمانہ کریں گے، ایک صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ 7 جنوری کے زبانی حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی سے ہٹا دیں، تحریری حکم نامے میں نام صرف ای سی ایل سے ہٹایا گیا۔جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ زبانی اور تحریری حکم نامہ ایک ہی تھا، ای سی ایل سے نام ہٹانے کا کہا تھا تاکہ وزیراعلیٰ پر سفری پابندیاں نہ لگیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف مواد ہو تو ای سی ایل پر ڈالیں، یہ آرڈر تھا۔ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ تفتیش کاروں کو رینجرز کی سیکیورٹی مہیا کرنے کا کہا گیا، حالانکہ سیکیورٹی مہیا کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں نہیں آئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے خود کہا کہ ان کے تفتیش کاروں کو خطرہ ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی مہیا ہونے کے بعد تفتیش کراچی سے کیوں منتقل کی گئی؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تفتیش کار، گواہان سب نے کہا کہ سندھ میں ان کو خطرہ ہے۔مراد علی شاہ کے وکیل مخدوم علی خان نے روسٹرم پر پیش ہو کر مو¿قف پیش کیا کہ میرے مو¿کل کو کبھی تفتیش کے لیے نہیں بلایا گیا، بغیر سنے ان کے بارے میں آبزرویشن آئیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسی لیے ہم نے نیب کو تفتیش کے لیے کہا ہے۔سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کو نظرثانی اپیل دائر کرنے کی اجازت دیدی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے بلاول بھٹو کے وکیل خالد جاوید سے استفسار کیا کہ آپ اس مقدمے میں بطور اٹارنی جنرل پیش ہو چکے ہیں۔خالد جاوید نے کہا کہ میں کبھی پیش نہیں ہوا، میرے موکل کو بھی سنا نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ زبانی حکم میں ای سی ایل اور جے آئی ٹی سے نام ہٹانے کا کہا گیا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بلاول کو تو ابھی کال اپ نوٹس بھی نہیں گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت مفروضوں پر کام نہیں کر سکتی، مستقبل کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ نہیں دیا جا سکتا۔چیف جسٹس نے آصف زرداری، فریال تالپور اور اومنی گروپ کے انور مجید اور عبدالغنی مجید کی نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج جتنی بھی بحث ہوئی وہ سب خدشات پر ہوئی۔
    جعلی بینک اکاﺅنٹس کا پس منظر
    ایف آئی اے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاﺅنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاﺅنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔ملک میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکاﺅنٹس کھولتے ہیں، جنہیں ‘ٹریڈ اکاﺅنٹس’ کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر یہ اکاو¿نٹ کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔اس طرح کے اکاﺅنٹس صرف پاکستان میں ہی کھولے جاتے ہیں اور دنیا کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں

      مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.