Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
    • لاہور،خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے تین ملزمان گرفتار،مقدمات درج
    • نسٹ کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگزمیں جنوبی ایشیا میں دوسری پوزیشن
    • صحت و تعلیم میں اصلاحات سے ترقی کے موقع پیدا کیے جا سکتے: یاسر نیازی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ منافع خور مافیا کا راج
    • پیرس:پاک امریکہ’ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
    • اسلام آباد:ایل پی جی آکشن کمیٹی اجلاس کا انعقاد۔
    • ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق
    • مری بس اسٹینڈ کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی بے قابو
    • بھارتی پولیس نے بانڈی پور میں مزید دو افراد گرفتار کر لیے
    • کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی
    • کراچی، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • پنجاب حکومت کاساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت کر فیصلہ
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • ماہ اکتوبر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی خشکی سے وبائی بیماریاں پھیل گئی
    • اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق پٹواری سمیت دو ملزمان گرفتار
    • تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، دا پر لگی رقم، 3 موبائل فون، گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد
    • چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا کے پہلے ایک ٹی بی اسٹوریج والے فون کی چونکا دینے والی قیمت

    By Daily Khabrainفروری 24, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( ویب ڈیسک ) سام سنگ نے 20 فروری کو اپنے گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز متعارف کرائے مگر ان میں سے ایک سب سے زیادہ نمایاں تھا۔اور وہ تھا گلیکسی ایس 10 پلس کا ایک ٹی بی اسٹوریج اور 12 جی بی ریم والا ورڑن۔یہ دنیا کا پہلا ایک ٹی بی اسٹوریج اور 12 جی بی ریم والا فون ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گلیکسی ایس سیریز کا بھی مہنگا ترین فون کا اعزاز اپنے نام کرچکا ہے۔سام سنگ نے اس کی قیمت 16 سو ڈالرز (2 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے۔فی الحال یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہے جو اپریل میں فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ بن جائے گا جس کی قیمت 1980 ڈالرز رکھی گئی ہے۔یقیناً سام سنگ کا گلیکسی ایس 10 فائیو جی بھی اس سے زیادہ مہنگا ہوگا۔ویسے 1600 ڈالرز والے فون اس وقت دنیا میں نہ ہونے کے برابر ہیں آئی فون ایکس ایس میکس ہی شاید اس کی برابری کرسکتا ہے۔سام سنگ کے خیال میں کسی لیپ ٹاپ سے زیادہ اسٹوریج والے ایک ٹی بی اسمارٹ فون پر لوگ اتنا خرچہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ویسے یہ فون فیچرز کے لحاظ سے 8 جی بی والے گلیکسی ایس 10 پلس جیسا ہی ہے جس میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری، 6.4 انچ کا انفٹنی او ڈسپلے، پنچ ہول ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ، 3 بیک کیمرے اور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر۔بس فرق 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج کا ہی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید 512 جی بی اسٹوریج کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔تو اگر آپ دنیا کا پہلا ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون لینا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ ابھی سے بچت شروع کردیں کیونکہ یہ فون 8 مارچ سے دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.