تازہ تر ین

سوناکشی سنہا کے دھوکا دینے پر شوآرگنائزر نے زہر کھالیا

مراد آباد(شوبزڈیسک)اداکارہ سوناکشی سنہا کے دھوکا دینے پر شو آرگنائزر پرمود شرما نے زہر کھا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی اور ان کی سیکریٹری سمیت 5 لوگوں پر دھوکا دہی اور پیسے لے کر شو میں نہ آنے کےخلاف مقدمہ کیاگیا ہے۔ اترپردیش کے شہر مراد آباد کے علاقے کاٹگھر سے شو آرگنائزر پرمود شرما نے ”فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ پروگرام“ کے نام سے30 ستمبر 2018 کو دہلی میں شو آرگنائز کیا جس میں سوناکشی کوایوارڈ دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ دبنگ گرل کی پرائیویٹ سیکریٹری مالویکا سے بات چیت کے بعد پرمود نے سوناکشی کے اکاو¿نٹ میں 37 لاکھ کی رقم منتقل کی تاہم پیسے ملنے کے باوجود سوناکشی شو میں نہیں آئیں۔پرمود نے سوناکشی کےخلاف 24 نومبر کو مرادآبادمیں شکایت درج کرائی فریاد نہیں سنی گئی تو پرمود نے 13 فروری کو زہر کھا لیا لیکن خوش قسمتی سے اسے بچا لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد جمعہ کی شام مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او اجیت کمار کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ دہلی کا معاملہ تھا اس لیے تحقیقات بھی وہیں سے ہونی چاہئے تھیں۔واضح رہے کہ فراڈ کے الزام میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا، ان کی سیکریٹی مالویکا پنجابی، ابھیشیک سنہا، دھومل ٹھکر اور ایڈگر سکریا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain