تازہ تر ین

دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش سے ملیں

الینوائے (ویب ڈیسک ) امریکی خاتون کے پاس موجود خرگوش نے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش کا اعزاز حاصل کرلیا۔
خرگوش کی شرارتیں کسے نہیں لبھاتیں، کتے اور بلی کے بعد سب سے زیادہ انسانوں کے ساتھ سکونت اختیار کرنے والا یہ تیسرا جانور ہے، تاہم امریکی ریاست الینوائے کی لیز رینچ کو اس بات کا قطعی کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کے گھر میں ایک فرد کی طرح رہنے والا خرگوش ’مائیک‘ دنیا بھر میں ان کی شناخت کا باعث بن جائے گا۔
مائیک کو امریکی خاتون نے 2004 میں اپنی کفالت میں لیا تھا، دونوں کی پہلی ملاقات ایسے ادارے میں ہوئی تھی جہاں جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور ان کی کفالت کی جاتی تھی۔ لیز رینچ بھی اسی ادارے میں ملازم تھیں کہ ایک دن ان کی دوست مائیک کو چھوڑ گئیں اور پھر واپس نہ ا?ئیں۔
Rabbit 2
لیز رینچ کی خرگوش میں بڑھتی دلچسپی دیکھ کر ادارے نے انہیں مائیک کو گھر لے جانے کی اجازت دے دی، یوں پانچ برسوں سے ’مائیک‘ اپنی نئی مالکن لیز رینچ کے گھر میں خاندان کے ایک فرد کی طرح رہ رہا ہے۔ رواں برس فروری میں لیز رینچ نے مائیک کی 16 ویں سالگرہ منائی۔
لیز رینچ نے مائیک کی بڑھتی ہوئی عمر پر گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ سے رجوع کیا اور ضروری کارروائی کے بعد گنیز بک نے 16 ویں سالگرہ پر مائیک کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ خرگوش قرار دے دیا اس سے قبل یہ ریکارڈ ا?سٹریلیا کے ایک جنگلی خرگوش کے پاس تھا جو 19 سال تک جی سکا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain