تازہ تر ین

مسافر ماں کے بچی کو ٹرمینل میں بھول آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں طیارے کے اُڑان بھرنے کے فوری بعد مسافر ماں کو اپنی کم سن بیٹی یاد آئی جسے وہ ٹرمینل کے انتظار گاہ میں بھول آئی تھی، ماں کی چیخ و پکار پر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں تاریخ کا منفرد اور انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر ماں کو طیارے کے پرواز بھرتے ہی یاد آیا کہ وہ اپنی کم سن بیٹی کو ایئرپورٹ ٹرمینل کی انتظار گاہ پر چھوڑ آئی ہے۔مسافر ماں کی چیخ و پکار سے پریشان پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے درخواست کی، کنٹرول روم کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی لیکن پروٹوکول میں نا صرف وقت برباد ہوا بلکہ سول ایوی ایشن کے عملے کو دوبارہ سے تمام پراسیس کو بجا لانا پڑا۔پرواز میں مداخلت اور شیڈول میں ہنگامی تبدیلی کرانے پر مسافر خاتون کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، سوشل میڈیا پر پائلٹ اور کنٹرول روم کے درمیان ہونے والی گفتگو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے پائلٹ کے عمل کی تعریف کی، کچھ صارفین نے ماں کے بچی کے بھول جانے کے عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain