تازہ تر ین

میکال ذوالفقارکی فلم ’’شیردل‘‘ نے ریلیزکے 5 دنوں میں 5 کروڑکمالیے

کراچی (ویب ڈیسک ) یوم پاکستان کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم ”شیردل“ ریلیز کے 5 دنوں میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نامورپاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار اورارمینا خان کی پاک فضائیہ کے موضوع پرمبنی فلم ”شیردل“ شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔”شیردل“ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، پاکستان میں فلموں کے بزنس کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ ڈاٹ پی کے کے مطابق فلم ”شیردل“ ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 15 لاکھ، دوسرے روز ایک کروڑ 7 لاکھ، تیسرے روز ایک کروڑ 3 لاکھ، چوتھے روز 47 لاکھ اور پانچویں روز 55 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر ریلیز کے 5 روز میں 5 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain