تازہ تر ین

مہوش حیات نے تمغہ امتیاز محنت کش خواتین کے نام کردیا

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملک کی تمام محنت کش خواتین کے نام کردیا۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ میں اسے صنفی معاملے کے طور پر دیکھوں لیکن لوگوں کی شدید تنقید ، طوائف اور بری عورت جیسے نازیبا الفاظ نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہمارا معاشرہ کس قدر اخلاقی پستی کاشکار ہے۔ ہم اس انڈسٹری کا حصہ ہوسکتے ہیں جس کی چمک دھمک دکھتی ہو لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اپنی اخلاقیات فراموش کردیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے اور نہ ہی میرا نام خراب کرنے کا آپ کو کسی نے حق دیا ہے۔ انہوں نے ہمت بڑھانے والوں کیساتھ نفرت کا اظہار کرنیوالوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنقید نے مجھے پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے، میرا ایوار ڈ ملک کی تمام محنت کش خواتین کیلئے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain