Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تاریخ میں پہلی بار فیشن میگزین کے سرورق پر تین باحجاب ماڈلز

    By Daily Khabrainاپریل 1, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے میں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین نے حجاب پہنا۔مساجد پر حملے کے بعد نہ صرف نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حجاب پہنا بلکہ وہاں کی خاتون صحافیوں، پولیس اہلکار اور عام خواتین نے بھی حجاب پہن کر مسلم خواتین سے اظہار یکجہتی کی۔تاہم اس سے قبل عالمی سطح پر حجاب کے خلاف تحریک دکھائی دیتی تھی اور یورپ کے متعدد ممالک میں خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی بھی عائد کی گئی۔حجاب پہننے کے معاملے پر جہاں یورپ و امریکی ممالک میں بحث جاری ہیں، وہیں اب معروف فیشن میگزین ’ووگ’ نے اپنے سروق پر پہلی بار باحجاب ماڈلز کو جگہ دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔’ووگ‘ عربیہ نے اپریل کے شمارے میں پہلی بار سر ورق پر تین باحجاب سیاہ فام ماڈلز کی تصویر دے کر نئی تاریخ رقم کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی عالمی فیشن میگزین کے سرورق پر بیک وقت تین باحجاب ماڈلز کی تصویر دی گئی۔ساتھ ہی ووگ عربیہ نے بیک وقت سیاہ فام ماڈلز کو سرورق کی زینت بنا کر ایک اور تاریخ رقم کی اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ ایک ساتھ تین سیاہ فام ماڈلز کو جگہ دی گئی۔اس سے قبل ووگ عربیہ میں باحجاب ماڈلز کو سرورق کی زینت بنایا جا چکا ہے، تاہم اس وقت صرف ایک ہی ماڈل کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔ساتھ ہی ماضی میں سفید فام ماڈلز کو حجاب کے ساتھ سرورق کی زینت بنایا گیا تھا، تاہم اس بار بیک وقت تین باحجاب اور سیاہ فام ماڈلز کو جگہ دے کر فیشن میگزین نے نئی تاریخ رقم کردی۔ووگ عربیہ کی جانب سے بیک وقت تین سیاہ فام باحجاب ماڈلز کی تصویر سرورق پر دینے کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، تاہم کچھ تنگ نظر افراد کی جانب سے میگزین پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔بعض افراد میگزین کے اس فیصلے کو کرائسٹ چرچ حملے کے بعد مسلمانوں کے لیے عالمی سطح اور خصوصی طور پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی ہمدردی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ووگ عربیہ کی جانب سے جن تین سیاہ فام ماڈلز کو سرورق پر جگہ دی گئی وہ پہلے بھی ووگ سمیت دیگر عالمی فیشن میگزین کی تشہیر کا حصہ رہ چکی ہیں۔فیشن میگزین کی زینت بننے والی تینوں ماڈلز افریقانژاد ہیں، تاہم تینوں اس وقت امریکا، برطانیہ اور ڈنمارک میں رہائش پذیر ہیں۔ووگ کے سرورق کا حصہ بننے والی 21 سالہ حلیمہ آدن صومالی نژاد امریکی ماڈل ہیں اور وہ امریکا کی ریاست مینیوسوٹا کا مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں۔سرورق کا حصہ بننے والی دوسری ماڈل 22 سالہ آمنہ آدن ہیں جن کا تعلق ڈنمارک سے ہے اور وہ پہلی پروفیشنل باحجاب ماڈل کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ووگ عربیہ کی زینت بننے والی تیسری ماڈل 23 سالہ اکرام عابدہ عمر ہیں جن کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ بھی مختلف فیشن ویکز میں حجاب پہن کر شرکت کر چکی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.