تازہ تر ین

معاشی تعاون کا حجم 9 ارب ڈالر ہو گیا

دوحہ‘ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نامہ نگار خصوصی) قطر کی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے ثمرات نظر آنے لگے۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کروانے اور سرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالرکا اعلان کیا ہے، اس پر امیر قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی پر بھی امیر قطر کے شکرگزار ہیں۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ہفتہ اور اتوار کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ امیرقطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی ہدایت پرنائب وزیر اعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان نے اعلان کیا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرے گا۔حکومتی اعلامیہ میں قطری نائب وزیراعظم نے کہا 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےبعدپاک قطرباہمی معاشی تعاون کاحجم9ارب ڈالرہوگا، پاکستان سے دیگرشعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔اس سے قبل قطری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہناتھا پاکستان کو تین ارب ڈالرڈائریکٹ ڈپازٹس اوربراہ راست سرمایہ کاری کی مد میں دیئےجائیں گے جبکہ قطر پاکستان میں گیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کرے گا۔اس سے قبل سعودی عرب اور یو اے ای بھی پاکستان کو ایسے ہی پیکجز دے چکے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو ڈائریکٹر ڈپازٹس کےعلاوہ مخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے بھی اصولی معاہدہ طےپاگیا ہے، جس کے تحت پاکستان کوچھ ارب ڈالرملیں گے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ اگلے ماہ دےگا۔دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا امیرقطرکا 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اس سے پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید بہترہوں گے۔ پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقعوں سے پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور دونوں ملکوں کے درمیان مزید سرمایہ کاری جیسے مواقعوں کو فروغ بھی ملے گا۔ قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی ، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے ،وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کروانے اور سرمایہ کاری کیلئے تین ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain