تازہ تر ین

ارجنٹائن کے لیونل میسی پر 3 ماہ کی پابندی کیوں لگی ؟ وجہ سامنے آگئی

یونس آئرس(ویب ڈےسک)۔3اگست 2019ئ) ارجنٹائن کے کپتان اور سٹار فٹبالر لیونل میسی پر فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی ، ان پر جنوبی امریکی فٹبال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹائن اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا،ارجنٹائن اور چلی کے درمیان میچ کے دوران گیرے میڈل کے ساتھ تلخی پر میسی کو کھیل کے 37 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ سے باہر کردیا گیا تھا،لیونل میسی نے میچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کرپشن کا حصہ نہیں رہنا۔
میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں البتہ پابندی کے باعث وہ ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں برازیل سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد ارجنٹائن کی فٹبال ایسوسی ایشن نے میچ کی ریفرنگ کے حوالے سے سنجیدہ شکایات کی تھیں تاہم کونسل نے کوپا امریکا پر ارجنٹائن کے الزامات بے بنیاد قرار دیے تھے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain