Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
    • یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
    • بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال، فوج طلب کر لی گئی

    By Daily Khabrainاگست 11, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں جاری بارشوں کے سلسلے نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔اس وقت پاکستان آرمی کی تین ٹیمیں صدر میں، دو کیماڑی میں جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ایک ایک ٹیم موجود ہے جو پانی میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کر رہی ہے، دیگر علاقوں میں پاک فوج کی 15 سے زائد ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔24 گھنٹوں سے جاری بارش کی وجہ سے شاہ فیصل تھانہ مکمل زیر آب آ گیا، پولیس ملازمین نے کام چھوڑ دیا ہے، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی کورنگی علی رضا کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے چار تھانوں میں پانی کا ریلا داخل ہو گیا ہے جن میں شاہ فیصل کالونی، زمان ٹاو¿ن تھانہ، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ماڈل کالونی تھانہ شامل ہے۔کورنگی کراسنگ پر ملیر ندی میں طغیانی آ گئی ہے جس میں ایک خاندان سیلابی ریلے میں پھنس گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے منع کرنے کے باوجود ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ ندی عبور کرنے کی کوشش کی تاہم تمام افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے، اایدھی کے رضاکار اور پاک فوج کے جوانوں نے بہت کوشش کے بعد تمام افراد کو بچا لیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں 150 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارش برسانے والا نظام کراچی کے جنوب مغرب سے نکل کر سمندر میں داخل ہو گیا ہے تاہم اس کا اثر ابھی تک کراچی میں موجود ہے، حیدرآباد،ٹھٹہ، میرپورخاص اور دیگر علاقوں میں بھی اچھی بارش ہوئی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق آج شام تک شہر میں تیز بارش کے دو مزید اسپیل کا امکان ہے، رات سے صبح تک ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں سب سے زیادہ بارش کراچی میں جبکہ دوسرے نمبر پر ٹھٹھہ میں بارش ہوئی، کراچی میں سب سے زیادہ 151 ملی میٹر بارش سرجانی ٹاﺅن میں ریکارڈ کی گئی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر

    کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا

    اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.