تازہ تر ین

کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بناسکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک٬(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہوں تو کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں۔صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایسا کرسکتا ہوں لیکن اس سے سب ختم ہوجائے گا ، پھر آپ کے پاس رپورٹ کرنے کیلئے ایک بڑی اسٹوری آجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain