تازہ تر ین

وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے سعودی عر ب سے امریکہ روانہ

 

نیویارک(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج نیو یارک پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد کشمیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتوں میں کشمیر میں جاری بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم او آئی سی کے کونٹیکٹ گروپ برائے کشمیر کے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔دورے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بشمول امریکی صدرٹرمپ کئی عالمی رہنماو¿ں سی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے علاوہ وہ ترکی اور ملائیشہ کے ساتھ سہ فریقی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ترک صدر کے ساتھ ملکر نفرت انگیز بیانیوں کے تدارک پر منعقد کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ موسمیاتی تغیر ، صحت اور سرمایہ کاری پر عالمی کانفرنسوں میں بھی شریک ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain