تازہ تر ین

دورہ امریکا سے پہلے کشمیریوں کے قا تل بھارتی وزیر اعظم کی خفت اور خجالت، وزیر اعظم عمران خان کو پذیرائی ملنے لگی

لاہور: (ویب رپو رٹ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہو گئے لیکن ذلت و رسوائی نے پہلے ہی ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو پذیرائی ملنے لگی، پاکستان نے نر یندر مودی کو اپنی فضائی حدود کی اجازت دینے سے انکار کر کے بے آبرو کر دیا تھا جبکہ امریکا پہنچنے سے پہلے امریکی خارجہ کمیٹی کی چیئرمین ایلٹ اینگل سمیت متعدد ارکان کانگریس نے مودی کے خطاب کی تقریب میں شرکت کے دعوت ناموں کو ٹھکرا دیا، شواہد بتا رہے ہیں کہ وہ امریکا میں تذلیل سمیٹنے جا رہے ہیں۔ امریکی کانگریس کی جنوبی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین بریڈ شرمین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ مودی کیساتھ محض تصویریں بنانے کیلئے نہیں جانا چاہتے، افریقن امریکن کاکس کی چیئر پرسن کیرن بیسن نے مودی ٹیم کی جانب سے دعوت پر شٹ اپ کال دے دی، کانگریس لاطینی امریکن کاکس کے چیئرمین ٹونی ارڈیناس نے بھی مودی کی تقریب میں نہ جانے کا اعلان کر دیا جبکہ ایشیائی امریکن اینڈ پیسفک آئی لینڈرز کی چیئر پرسن ڈاکٹر جوڈی چو نے مودی کو سننے سے ہی انکار کر دیا، بھارتی وزیر اعظم کی خفت اور خجالت کا صرف یہی سامان نہیں بلکہ ہیوسٹن کی عدالت نے مودی اور ان کے وزیر داخلہ امیت شاہ کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر طلب کر لیا اور 21 دن کے اندر جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ خالصتان تحریک ا?زادی کے سکھ رہنماوں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain