Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
    • سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

    By Daily Khabrainستمبر 27, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، میچ کا ٹاس ڈھائی بجے ہونا تھا جو شہر میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں گراو¿نڈ میں پانی بہت زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے پہلا ایک روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی جس کے سبب نیشنل اسٹیڈیم میں بہت زیادہ پانی جمع ہوگیا تھا اور گراﺅنڈ عملہ یہ پانی نکالنے میں ناکام رہا۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ میچ 20 اوورز تک محدود کردیا جائے گا تاہم اب میچ نہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔دوسری جانب میچ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ 5 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ سیریز کے تینوں مقابلے کراچی میں بالترتیب جمعہ ، اتوار اور بدھ کو شیڈول ہیں۔رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ گزشتہ روز دوپہر کو بھی ابررحمت کی وجہ سے قومی ٹیم کی پریکٹس کچھ دیر کیلیے روکنا پڑی تھی۔نیشنل اسٹیڈیم میں 10 برس بعد ون ڈے کرکٹ کی واپسی ہونے جارہی ہے، سری لنکن ٹیم اس بار بھی شہر قائد کے سونے میدان آباد کرنے میں پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہے۔2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے، تاہم اس کے بعد پی سی بی کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بتدریج ممکن ہوئی۔2018 میں کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل شاندار انداز میں منعقد کیاگیا ، جس میں کئی نامور اسٹارز نے شرکت کی تھی، جس کے ذریعے 9 برس بعد اس میدان میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی واپسی ممکن ہوئی۔اب سری لنکا سے سیریز کے ذریعے یہاں پر 10 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش

      نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

      پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.