Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بپھرا ہوا موسم سنبھل گیا، سیاہ بادل چھٹنے لگے، کرکٹ کا میلہ کل سجے گا

    By Daily Khabrainستمبر 29, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک)کراچی کا بپھرا ہوا موسم سنبھل گیا، سیاہ بادل چھٹنے لگے جب کہ کرکٹ کا میلہ کل سجے گا۔کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا، اس وقت یہاں ایکشن میں نظر آنے والی مہمان ٹیم سری لنکا بعد میں لاہور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی اور پاکستان کے میدان ویران ہوگئے۔مئی 2015 میں زمبابوین ٹیم کی لاہور آمد کے بعد سے ملک میں بتدریج انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر جاری ہے،پی ایس ایل میچز، ورلڈ الیون، سری لنکن ٹیم کی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبانی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیسے قدم اٹھائے جا چکے، اب10 سال بعد کراچی میں قدم رکھنے والی سری لنکن ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز سے تاریخ رقم ہونا تھی لیکن خلاف معمول ہونے والی بارشوں نے شائقین، پی سی بی اور کرکٹرز سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔میدان کی حالت کھیلنے کے قابل نہ ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے اتفاق رائے سے اتوار کو ہونے والا میچ پیر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی تو ہوٹل تک محدود رہے لیکن موسم نے انگڑائی لی اور مطلع صاف رہا، مسلسل دھوپ نکلی رہی جس سے میدان کو خشک کرنے میں خاصی مدد ملی، اس صورتحال پر پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا، جمعے کو بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں موجود پانی کے تالاب نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی میڈیا کی نظروں میں بھی آئے، غیر ملکی ویب سائیٹس پر درجنوں تصاویر پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنتی رہیں۔نکاسی آب کی ناکافی سہولیات اور میدان کو کور کرنے کا کوئی انتظام نہ ہونے پر خاصی تنقید بھی ہوئی، پی سی بی نے اس کا حل یہ نکالا کہ ہفتے کو میڈیا کے نمائندوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔پیشگوئی کے مطابق اتوار اور پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا،امید ہے کہ شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کی خواہش پوری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سری لنکن ٹیم  اتوار کی دوپہر 2 سے 5 جبکہ پاکستانی اسکواڈ شام 6 سے رات 9 تک پریکٹس کرے گا،اس دوران پریس کانفرنسز بھی طے ہیں۔دوسری جانب سری لنکن میڈیا کے مطابق بورڈ عہدیداروں کی کراچی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،بورڈ کے صدر شمی سلوا ہفتے کو پاکستان کیلیے عازم سفر ہوئے تھے،سیکریٹری موہن ڈی سلوا کی روانگی اتوار کو شیڈول تھی، وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو اگر اتوار کو روانہ نہ ہوئے تو پیر کو اڑان بھریں گے،ذرائع کے مطابق ان کا قیام کراچی میں سری لنکن ٹیم کے ہوٹل میں ہی ہوگا۔یاد رہے کہ آئی لینڈز کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے،مہمان عہدیداروں کے اطمینان پر دسمبر میں دونوں ملکوں کی ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کا امکان بھی روشن ہوجائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام

      فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

      وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.