Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعظم عملی قدم اٹھائیں ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، سراج الحق

    By Daily Khabrainاکتوبر 7, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے لیے کوئی عملی قدم اٹھائیں ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی محض تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں‌ کشمیری شہید اور 300 سے زائد کشمیری بیٹیوں‌ کو ان کے گھروں سے بھارتی فوجیوں نے زبردستی اغواء کر لیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ محض تقریروں سے حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ گئے لیکن ڈاکٹر عافیہ پر ایک لفظ بھی نہیں بولے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، وزیر اعظم کی تقریر ان کا پیچھا کر رہی ہے اور انہیں تلاش کر رہی ہے۔ تقریر کے بعد نہ تو کشمیر میں کرفیو ختم ہوا اور نہ ہی کشمیری رہا ہوئے۔سراج الحق نے مسئلہ کشمیر سے متعلق حکومتی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی عقل، سوچ اور وژن پر افسوس ہے جنہوں نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمير کا حل بھارتی انتخابات ميں مودی کی کاميابی سے ہو گا لیکن آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دیا کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں 2 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ اچانک نہیں ہوا۔ اگر جنگ مسئلے کا حل نہیں تو بتائیں حل ہے کیا؟ دنیا کا کون سا ملک مذاکرات سے آزاد ہوا؟امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی چکر باز اور عالمی بد معاش ہیں، انھوں نے اعلان کیا دونوں کی فوجیں مشترکہ مشقیں کریں گی، قوم انتظار کر رہی ہے وزیر اعظم کوئی عملی قدم اٹھائیں، محض تقریروں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.