Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت مودی کے ہاتھ سے نکل رہا ،اندرونی حا لات سے پریشان ،بھارتی حملے کا خطرہ ،جواب کے لیے تیار ،عمران خان

    By Daily Khabrainجنوری 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، میری کامیابی قوم کی کامیابی ہے‘ کرپٹ ہوں نہ کسی کو کرپشن کرنے دوں گا۔ بھارت بڑا چیلنج ہے‘ وہاں پر انتہا پسندی غالب ہے‘ حالات نریندر مودی کے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں‘ اندرونی حالات سے بچنے کے لئے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے جس کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور ڈیجیٹلمیڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو داﺅ پر لگا رہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا معاملہ سنجیدہ ہے‘ بھارت اس وقت بڑا چیلنج ہے‘ بھارت پاکستان کے خلاف شرانگیزی کر سکتا ہے۔ بھارت کی کسی بھی مہم جولائی کا جواب دینے کے لئے تیاری بھرپور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوان طبقے کے لئے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں۔ کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے۔ مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان طبقے کو کامیابی کو اجاگر کرنا چاہیے، حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے ، فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو دا و¿پر لگا رہی ہے،کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کی افزائش و ترقی پر توجہ ہے ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے موثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاو سرحدوں کا پابند نہیں رہا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ، ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک نوجوان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات، جدید دور میں میڈیا خصوصا سوشل میڈیا کا کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ڈیجیٹل میڈیا سیکٹر میں نوجوان نسل کے لئے موجود مواقع ، درپیش چیلنجز اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے۔ مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ 1960 کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی۔ اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔ نوجوان طبقے کو اس کامیابی کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی، ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا۔ ہماری حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے اخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور پوٹینشل موجود ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے جن سے فائدہ اٹھانا ہم پر منحصر ہے۔ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کی افزائش و ترقی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کی حکمت عملی و اقدامات پر بھی مفصل بات چیت ہوئی ۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے مثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاو سرحدوں کا پابند نہیں رہا۔ تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہورہے ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے مثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو دا پر لگا رہی ہے۔کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کی افادیت اجاگر کرنے میں بھی ڈیجیٹل میڈیا موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ نوجوان طبقے کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں۔ کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔جبکہ مسلم لےگ (ق) کے تحفظات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہ کر نے کا فےصلہ کر لےا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف(ق)لیگ سمیت کئی وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر دیا اور اتحادیوں کو واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیاذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اور جن لوگوں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان میں فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.