تازہ تر ین

اپنے بغیر ’میرے پاس تم ہو‘ کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، ہمایوں سعید

مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے والے اور گزشتہ ماہ 25 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ’اگر انہیں کاسٹ کیے بغیر میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا گیا تو وہ اس کو بننے ہی نہیں دیں گے’۔میرے پاس تم ہو کا آغاز اگست 2019 میں ہوا تھا اور اس کی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو نشر کی گئی تھی جس میں ڈرامے میں اہم کردار دانش دل کا دورہ پڑنے کے بعد چل بسے تھے، یہ کردار ہمایوں سعید ادا کررہے تھے۔ڈرامے کی مقبولیت کے بعد اس کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ڈرامے کا سیکوئل بھی لکھ سکتے ہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اگرچہ وہ اپنے ڈراموں کے سیکوئل نہیں لکھتے تاہم ’میرے پاس تم ہو‘ کا سیکوئل لکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ سیکوئل لکھیں گے یا نہیں مگر انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سیکوئل لکھا جا سکتا ہے۔ڈرامے کے سیکوئل لکھے جانے کے بعد یہ سوال بھی کیا جا رہا تھا کہ اگر سیکوئل لکھا بھی گیا تو پہلے سیزن میں مر جانے والے ’دانش‘ کو سیکوئل میں کیسے زندہ کیا جائے گا؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain