لاہور: فوڈ اتھارٹی نے 32 من مردہ، لاغر اور بیماری مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔پنجاب کے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کی گئی جس میں 32 من مرغیاں برآمد کی گئیں۔فوڈ اتھارٹی کےمطابق بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 6 پوائنٹس بھی سیل کردیے گئے جب کہ بیمار اور مردہ مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلی گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نےبتایا کہ مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں تلف کر دیا گیا گیا




































