تازہ تر ین

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں پھر ناکام

پیرس (نیٹ نیوز) ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے مطلوبہ تین ووٹ کی حمایت حاصل ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تاحال ووٹنگ نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 14 اہداف پر نمایاں پیش رفت کی، نیکٹا اور صوبوں نے صوبائی سطح پر فلاحی تنظمیوں کی چانچ پڑتال مکمل کی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں نیکٹا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا اور امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فرانس، جاپان، سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ فنانشل یکشن ٹاسک فورس نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرلیا، ذرائع کے مطابق چین، ملائشیا اور ترکی سمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہے، پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو قانون سازی، دیگر اقدامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ممنوعہ تنظیموں اور افراد کیخلاف عملی کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ چندہ جمع کرنے اور استعمال پر پابندی جبکہ اثاثے ضبط کیئے گئے، مشکوک ٹرانزیکشنز، کیش کوریئرز، ترسیلی نظام کی سخت نگرانی کی گئی، غیر قانونی دولت، ویلیو ٹرانسفر سروسز کیخلاف قوانین سخت کئے گئے۔ غیر منافع بخش تنظیموں، مالیاتی اداروں کی مکمل جانچ پڑتال نے یقین دہانی کرائی۔ حکام نے بتایا کہ بعض گروپوں کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ کے خطراک کا سدباب کیا، قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کے درمیان روابط میں بہتری آئی۔ حکام نے بتایا کہ ممنوعہ تنظیموں اور افراد سے متعلق یو این قراردادوں پر عمل درآمد کیا، کرنسی اور زیورات کی غیر قانونی ترسیل کیخلاف قوانین سخت کیئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain