تازہ تر ین

سپین میں0 50سال بعد ا للہ ا کبرکی صدا ئیں،پا کستا ن میں دوسر ے روز بھی چھتو ں پر اذا نیں

لاہور،میڈرڈ (نمائندگان خبریں)چین سے پھیلنے والی بیماری کرونا وائرس کو اللہ کے نام سے شکست دینے کا عزم لیے اللہ کی پناہ حاصل کرنے شہری چھتوں پر چڑھ گئے، خیبر سے کراچی تک ملک بھر میں اذانیں دی جا رہی ہیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں مساجد اور گھروں میں اذان دی گئی تاکہ کرونا جیسی مہلک بیماری سے نجات حاصل ہو سکے۔علماءکرام کا کہناہے کہ کسی بھی مشکل صورتحال میں اذان دی جاتی ہے۔ اذانیں دینے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔لاہور میں گزشتہ رات 10 بجے مساجد اور چھتوں کی گھروں سے شہریوں نے اذان دی جس کا مقصد بار گاہ رب العزت سے کورونا وائرس سے نجات مانگنا اور توبہ کرنا تھا۔مین بازارچونگی امر سدھو ، مست اقبال روڈ ، کریم پارک ،ماڈل ٹاﺅن، اقبال ٹاو¿ن ،ٹاﺅن شپ ،گوالمنڈی ، گڑھی شاہو، مصری شاہ ، ٹاو¿ن شپ، ٹھوکر نیا زبیگ، کریم بلاک، اقبال ٹاو¿ن اورگلبرگ میں رات گئے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔شہریوں نے اپنے گھروں کی چھتوں اور مساجد میں خشوع و خضوع سے اذانیں دیں۔
کرونا سے بچاو¿ کے لیے اسپین کے قدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق البیازین مسجد میں 500 سال کے بعد اذان دی گئی۔ اس سے پہلے اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔کچھ مسلمانوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر اذان دی۔اسپین ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس سے تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔کرونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ ا?ٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کرونا کو شکست دی۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں سات سو انسٹھ ہوگئی ہیں اور چون ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اٹلی میں مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹے میں مزید سات سو تینتالیس افراد ہلاک ہوئے اور پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے سبب چھ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain