تازہ تر ین

پاکستان میں 2238 افراد کرونا سے متاثر، اموات 31 تک پہنچ گئیں 85 صحت یاب

اسلام آباد /کراچی /لاہور /پشاور /کوئٹہ /گلگت /مظفر آباد (نمائندگان خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2 ہزار 112 تک جا پہنچی ،اب تک اس عالمی وبا سے 28 افراد انتقال کرچکے ہیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں مزید 33 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 709 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت 307 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں، حیدر آباد میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 128 ہے جبکہ جیکب آباد اور دادو سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سکھر قرنطینہ میں 265 افراد کا ٹیسٹ مثبت ہے ، لاڑکانہ قرنطینہ میں رکھے گئے 7 کیسز میں کورونا ٹیسٹ مثبت رہا۔بعد ازاں انہوں نے کراچی میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ 59 سالہ شخص کو 19 مارچ کو سعودی عرب سے واپسی پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ مریض کو سانس کی بیماری تھی اور وہ پہلے دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے،ادھر پنجاب میں مزید 40 کیسز سامنے آنے سے صوبے میں متاثرین کی تعداد 748 تک پہنچ گئی۔ترجمان محکمہ صحت قیصر آصف نے ان نئے کیسز کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 91 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 41 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 159، گجرات 86، راولپنڈی میں 46، جہلم میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ باقی کیسز صوبے کے دیگر علاقوں میں سامنے آئے۔بعد ازاں ترجمان نے 8 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 748 ہوگئی ہے۔دوسری جانب یکم اپریل کو ہی راولپنڈی میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق نے مذکورہ موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ 85 سال شخص 21 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مریض کا انتقال گزشتہ رات کو ہوا تاہم ان کے نتائج بدھ کوآئے جو مثبت تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتقال کرجانے والے شخص کا تعلق گجر خان سے تھا اور ان کی تدفین وہیں کی جائے گی۔بدھ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تاہم حکومتی سطح پر اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم کی گئی ویب سائٹ پر اسلام آباد میں کیسز کی تعداد کو کم کردیا گیااس سے قبل گزشتہ روز تک سرکاری ویب سائٹ پر اسلام آباد میں 58 افراد متاثر تھے تاہم اب ان کیسز کو 54 کردیا گیا۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے کیسز میں ویب سائٹ کے مطابق اضافہ دیکھا گیا اور یہ تعداد 148 سے بڑھ کر 184 تک جا پہنچی۔ان دونوں علاقوں کے اعداد و شمار کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 71 ہوگئی ہے، جس میں پنجاب سے سب سے زیادہ 740، سندھ سے 676، خیبرپختونخوا سے 253، بلوچستان سے 158، گلگت بلتستان سے 184، اسلام آباد سے 54 اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز شامل ہیں۔اموات کی مجموعی تعداد میں بھی پنجاب سب سے آگے ہیں اور راولپنڈی کی ہلاکت کو ملا کر یہاں اب تک 10افراد انتقال کرچکے ہیں، جس کے بعد سندھ میں 9، خیبرپختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس وائرس کے باعث وفات پاگیا۔خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک 82 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد سندھ سے ہے۔میو ہسپتال انتظامیہ نے کروناوائرس کے مریضوں کی تفصیلات جا ری کردیں ۔ ہسپتال میں کروناوائرس کے تصدیق شدہ مزید 10 مریض داخل ہیں ۔81 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔9 تصدیق شدہ مریضوں کو پی کے ایل آئی اور سی ایم ایچ نیشنل ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ میو ہسپتال سے 7 تصدیق شدہ مریضوں کق حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔میو ہسپتال میں 3 کنفرم مریض ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کروناوائرس کے 15 مشتبہ مریض بھی آئسولیشین وارڈ میں زیر علاج ہیں۔اب تک مجموعی 192 کیس میو ہسپتال لائے گئے۔7 7مریضوں کی رپوٹس منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔96مریض تاحال میو ہسپتال کے آئسولیشین وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ نارتھ میڈیکل وارڈ میں 77، او وی ایچ وارڈ 19 زیر علاج ہیں ۔گزشتہ چند گھنٹوں میں شہر کے مزید 8افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔شہر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 167 ہو گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 748 کنفرم مریض ہیں۔ راولپنڈی میں 83 سالہ کرم داد جان کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا۔کرم داد برطانیہ سے آیا تھا، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں داخل تھا۔ کورونا وائرس سے 10 اموات، 5 مریض صحت یاب ہو چکے۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 41 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ لاہور میں 167، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 46، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے۔گوجرانوالہ میں 12، گجرات 86، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔ سرگودھا 7، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں۔ بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ میں ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ روزتک 16061 مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔سکھرکےقرنطینہ سینٹر میں کرونا کے 101 مریض صحتیاب ہوگئے ، تمام افراد کا دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو ان کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کروناوائرس تیزی سےپھیلنے لگا تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کرونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کے مطابق ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔شفیق مہیسرنے بتایاکہ چودہ مارچ کو تفتان بارڈر سے تین سو دوافراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیاتھا، ان میں سے 151 کے مثبت اور 151 کے منفی آئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain