تازہ تر ین

نیو یارک میں کرونا متاثرین کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی202 ممالک میں وائرس 42 ہزار ہلاکتیں

نیویارک (اے پی پی) امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو ک±ومو نے شہریوں کو گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ ایک لاکھ 60 ہزار کورونا وائرس متاثرین کے ساتھ اب دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 34 ریاستوں میں شہریوں کوگھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رہائشیوں کو صرف خوراک اور دیگر ناگزیر اشیا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہے۔ پولیس، طبی کارکنوں اور محدود تعداد میں دیگر عملہ کو کام کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔گورنرک±ومو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نیو یارک ریاست میں متاثرین کی تعداد 75 ہزار 795 ہو گئی ہے جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں 9 ہزار سے زائد کا اضافہ ہے۔متاثرین کے ہنگامی علاج معالجہ کے لئے امریکی بحریہ نے ایک بحری جہاز پر ہسپتال قائم کر دیا ہے جبکہ ایک کنونشن سنٹر اور سنٹرل پارک میں بھی عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ امریکہ نے چین سے 17 ہزار وینٹی لیٹرز منگوانے کا آرڈر بھی دیا ہے تاکہ زندگی بچانے والے ان آلات کی شدید کمی پوری کی جا سکے۔امریکا میں کرونا سے صورتحال تباہ کن ہونے لگی، ایک روز میں آٹھ سو پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کرونا سے صورتحال بے قابو، چوبیس گھنٹوں میں 865 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں عالمی وبا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی۔ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار 878 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا کہ آئندہ دو ہفتے بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے جا رہے ہیں۔ امریکی عوام مشکل دنوں کے لیے تیار رہیں۔وائٹ ہاوس میں بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ دو سو دو ممالک میں کورونا کے ڈیرے، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار 156 ہو گئی، اٹلی میں کورونا سے 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا بسیرا، اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں بارہ ہزار چار سو اڑتالیس افراد ہلاک اور ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو بانوے افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔ جرمنی میں کورونا سے سات سو پچھتر افراد ہلاک، فرانس میں تین ہزار پانچ سو تئیس، ایران میں دوہزار آٹھ سو اٹھانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں بھی کورونا سے صورتحال بگڑنے لگی۔ سترہ سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچیس ہزار ایک سو پچاس افراد وباکی زد میں ہیں۔ لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ کانگو کے سابق صدر 81 برس کی عمر میں پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے سرکاری اعداد وشمار کی بنیاد پر کی گئی گنتی کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وباءکی وجہ سے یورپ میں 30ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک تہائی ہلاکتیں اٹلی اور سپین میں ہوئی ہیں ۔یورپ میں 458601کیسز میں مجموعی طور پر 30063ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے ساتھ یہ کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا خطہ بن گیا ہے ۔زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جو کہ 12428 ہیں ، اس کے بعد پیرس میں 8189اور فرانس میں 3323ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔تازہ ترین یورپی اعداد وشمار امریکہ کے یہ اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے کہ وہاں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی گنتی کے مطابق 4076ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔یہ ہفتے کی رات ریکارڈ ہونیوالی 2010اموات سے زیادہ ہیں جبکہ یہ تعداد چین میں ہونیوالی ہلاکتوں سے بھی زائد ہے جہاں یہ بیماری پہلی مرتبہ گزشتہ برس کے آخر میں سامنے آئی تھی ۔عالمی سطح پر اموات کی تعداد منگل کو 40ہزار سے بڑھ گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain