تازہ تر ین

کنسٹرکشن سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان تعمیراتی شعبہ میں پیسہ لگانیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائینگے عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ بورڈ بھی بنے گا۔ رواں سال سرمایہ لگانے والوں کو آمدن کا ذریعہ بتانے سے استثنی، گھر فروخت کرنے والوں پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ چالیس لاکھ افراد کو ایک دو روز میں کورونا ریلیف امدادی چیک مل جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا تعمیرات کے شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں فکسڈ ٹیکس کا نظام لا رہے ہیں۔ تعمیراتی سیکٹر میں پیسے لگانے والوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ ہم کنسٹرکشن کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مل کر سیلز ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں۔ جو خاندان گھر فروخت کرنا چاہتے ہیں، اس پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاسنگ سکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی سیکٹر کھلنے سے معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھلے گا۔ اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی کھلا رکھا گیا ہے۔ عمران خان نے بتایا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 10 ملین لوگ ایس ایم ایس کر چکے ہیں۔ 40 لاکھ افراد کو چند روز میں چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ہم یہ فنڈ بڑھانے کی کوشش کریں گ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو اشیائےخورونوش پہنچانی ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت بہت جلدی لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ ہم کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے بھی پالیسی لا رہے ہیں۔ خوراک کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اس کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم عمران خان کو کرونا وائرس کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام، صوبائی وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ صوبائی وزیر صحت سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر بھی اجلاس میں موجود ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کیے ہیں، اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاید بہت زیادہ کیس ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹ صلاحیت بڑھانی ہوگی، ہمیں کرونا کے پھیلا کو کم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادو شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا سے متعلق ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جاری کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے شیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ وبا سے متعلق کوئی بھی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں، حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 14 اپریل تک اسی طرح کی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی، اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain