تازہ تر ین

قوم نے کرونا کا بہادری سے مقابلہ کیا جنگ جیتنے کیلئے میڈیا کا تعاون درکار ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کرونا کی وبا دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور عالمی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے، فرنٹ لائن پراس وباکامقابلہ کرنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو اتحاد کاپیغام دینے پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم نے اس وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے خلاف جنگ میں میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کرتا ہوں،کرونا کے خلاف جنگ میں ہمیں میڈیا کے تعاون کی بھی ضرورت ہے،میڈیا نے مستند رپورٹنگ کر کے اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مربوط نظام کےتحت ٹریک اینڈ ٹریس کر کے بر وقت ہدایات پہنچائی جا چکی ہیں،اب تک 465ملین پیغامات پی ٹی اے کے ذریعے عوام تک پہنچائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کو ملک میں آئسولیٹ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ وبا کو روکا جاسکے، تمام وسائل کو بروئے کار لا کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، غیرمعینہ مدت تک لاک ڈان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ضرورت کے مطابق سامان پہنچانے کے لیے بھی اہتمام کیا جا رہا ہے،کرونا جیسی وبا سے ہمارا پہلی مرتبہ واسطہ پڑا ہے،موجودہ حالات میں جو بھی ضروری اقدامات ہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 38 دنوں میں قوم نے اس وبا کا بخوبی مقابلہ کیا ہے،اللہ سے دعا ہے کہ اس مصیبت اور وبا کود ور فرمائے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تمام اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں اور متحد ہوکر چھپے دشمن کو شکست دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا گیا، یہ کورونا سے متعلق اقدامات کا پلیٹ فارم ہے جہاں آج ڈاکٹر فیصل نے وزیر اعظم کو کورونا سے متعلق تمام معلومات دیں جبکہ وزیر اعظم نے آرمی چیف اور تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو وبا سے بچانا ویراعظم کی اولین ترجیح ہے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں اور قومی حکمت عملی بنانے کے عمل میں مصروف ہیں، اس مقصد کے لیے صوبائی حکومتیں کورونا متاثرین کا ڈیٹا تشکیل دیں تاکہ مل کر حکمت عملی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر اس چھپے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اور اسے شکست دینی ہے، کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون کا فروغ، حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد اور آگاہی پیدا کرنے والی کوششوں اور کاوشوں کو تقویت دینے کے لیے یہ سینٹر فعال ہوا ہے اور اس سینٹر سے ہی ہم یکجہتی اور یکسوئی سے قومی بیانیہ سامنے لائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ ذخیرہ مافیا کی سرکوبی کی جائے جبکہ اسد عمر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ورکنگ پلان دیں تاکہ عملدرآمد ہو۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم نے گندم کی کٹائی سے متعلق بروقت اقدامات کے لیے ہدایات کیں اور کہا ہے کہ آٹے کی قلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس وبا نے عالمی ماحول کو یکسر تبدیل کردیا ہے اور ہمیں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 38 دنوں میں قوم نے اس چیلنج کا بخوبی مقابلہ کیا ہے، افواج پاکستان ملک کے کونے کونے میں موجود ہیں اور اپنے تمام وسائل بروئے کر لا رہی ہیں جبکہ اس جنگ کو جیتنے میں میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدلتی صورتحال کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں، قوم کو اتحاد کا پیغام دینے پرعلما کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ سے دعا ہے کہ اس مصیبت اور وبا کو دور فرمائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain