تازہ تر ین

کرونا: ایک اور ہیلتھ ورکر سمیت 5جاں بحق، تعداد 40ہوگئی

لاہور‘کراچی ‘اسلام آ باد (نمائندگان خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2686 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 40 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان محکمہ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں آج کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 204 ہوگئی، لاہور میں مہلک وائرس 5 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 928 تک جا پہنچی جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔ گجرات میں 90، گوجرانوالہ 14، جہلم 28 ، روالپنڈی 53، ملتان 2، فیصل آباد 9، منڈی بہاو¿الدین 14، نارووال 2، رحیم یار خان 3، سرگودھا 10، وہاڑی8، اٹک، لیہ، خوشاب، بہاولپور 1، 1، بہاولنگر 3، حافظ آباد 5، میانوالی 3، ننکانہ صاحب میں 13 افراد کرونا کا شکار ہیں، سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔ ایک اور ہیلتھ ورکرز نے بیان دیا کہ سندھ میں کرونا سے مزید2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہونے سندھ میںکرونا وائرس کے2 مزید افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ طبیعت بگڑنے پر دونوں مریضوں کو یکم اپریل کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن کی عمریں 60 اور 80 سال ہیں، دونوں مریضوں میں سے ایک عارضہ قلب اور دوسرے مریض کو گردوں کے مسائل کا سامنا تھا۔ صوبائی وزیرصحت کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایک مریض حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا، مریض کو دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا مسئلہ بھی لاحق تھا جبکہ سندھ میں جمعہ کوکرونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 783 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گھوٹکی میں کرونا وائرس کے 2، کراچی میں 6، حیدر آباد سے 14 کیسز سامنے آئے۔سندھ میں کرونا وائرس کے 707 مریض زیر علاج ہیں جبکہ وائرس سے 65 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں 37 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ سندھ میں 783، پنجاب میں 920، خیبرپختونخوا میں 311، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 68، آزاد کشمیر میں 9 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 126 افراد صحتیاب ہوگئے۔پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 12، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔فیصل آباد کرونا سنٹر غلام محمد آباد میں کرونہ وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق نعش ورثاءکے حوالےکرنے کی بجائے سرکاری طریقے سے د فن کی گئی فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہو نے والت مریضوں کی تعداد 2ہو گئی اہل خانہ کو گھر میں کرونٹا ئن کر دیا گیا ۔پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوںمیں ہیلتھ ورکرز کے لئے نا مناسب انتظامات ،طبی عملے کے افراد بھی اس وائرس کے وار سے نہ بچ سکے، ڈاکٹراسامہ ریاض کے انتقال کے بعد ایک خاتون نرس جان کی بازی ہارگئیں،میو ہسپتال میں دو مزید نرسز مقدس اور بشرا میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain