تازہ تر ین

سبرامینم کا مسلمانوں کخیلاف بیان نفرت انگیز اور قابل مذمت : فیاض الحسن چوہان

لاہو ر (لیڈی رپورٹر ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں،بطورقوم متحد ہوکر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے، تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لئے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتظامی تیاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر کٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے، عوام سے گزارش ہے کہ نمازِ جمعہ کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پرعمل کریں۔وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لئے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ اب تک تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰة کی رقوم جاری کر دی گئی ہیں باقی افراد کو باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد رقوم کی منتقلی شروع کر دی جائے گی۔وزیراطلاعات پنجاب نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ حکومت اکیلے کرونا کو شکست نہیں دے سکتی،ہمیں بطور قوم متحد ہو کر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بی جے پی رہنما کے نفرت انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔انہوںنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بطور ترجمان سردارعثمان بزدار بی جے پی کے سوامی سبرمینین کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں ، اپنے تعصب بھرے بیان میں سبرمینین سوامی نے بیس کروڑ مسلمانوں کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں بھارتی ہٹلر کی زہریلی ذہنیت کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، نریندر مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس نازیوں کے یہودیوں کے ساتھ ظلم کو بھارت میں دہرا رہے ہیں جبکہ وزیرِاعظم عمران خان کئی ماہ سے دنیا کو اس خطے کے ہٹلر سے خبردار کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سبرمینین سوامی کے مطابق بیس کروڑ مسلمان کسی بھی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں، اس نفرت آمیز بیان پر اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain