تازہ تر ین

غبارہ یا کوئی خلائی مخلو ق، پراسرار چیز کی پرواز نے سب کو خوفزدہ کر دیا

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں غبارے کی طرح نظر آنے والی پراسرار چیز کی پرواز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر سینڈائے میں شہریوں نے نامعلوم شے کی پرواز دیکھی۔ غبارے اور چاند کی طرح نظر آنے والی اس چیز نے پوری قوم کی توجہ حاصل کرلی اور سوشل میڈیا پر صارفین اس موضوع پر بحث کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے حیرت انگیز مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بتا سکتا ہے یہ کیا چیز ہے ؟ جس کے بعد ہزاروں صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain