تازہ تر ین

سردرد نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا، معاملہ کیا ہے؟

واشنگٹن : سردرد امریکی خاتون کےلیے قسمت کی دیوی ثابت ہوا جس کے باعث وہ 5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت گئیں۔

کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ایسا ہی کچھ امریکی خاتون کے ساتھ ہوا جو دردناک سردرد میں مبتلا تھیں لیکن جب وہ اسٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں تو لکھ پتی بن کر لوٹیں۔

جی ہاں اولگا رچی نامی خاتون کا سردرد ان کے لیے اس وقت خوشی کا باعث بن گیا جب وہ اسٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمبپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے ہوش ہوگئی تھی۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کےلیے سنبھال کررکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سردرد کی شکرگزار ہوں جس نے میرے دن کو لکی ڈے بنا دیا


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain