تازہ تر ین

اگر میں تاریخی کردارپر فلم یاڈراما بناؤں گا تو محمد بن قاسم پر بناؤں گا، سید نور

(ویب ڈیسک)جہاں ایک طرف پاکستانی بڑی تعداد میں ارطغرل غازی دیکھ رہے ہیں وہیں ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ ان سے ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘دو اقساط کے بعد دیکھا ہی نہیں گیا۔ سید نور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ترک ڈرامے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سید نور سے پوچھا آپ نے ارطغرل دیکھا؟ جس پر سید نور نے کہا ارطغرل صاحب کی میں نے دو اقساط دیکھیں مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے اسے آگے دیکھا ہی نہیں۔ لیکن میں نے یہ ڈراما ابھی نہیں بلکہ ایک سال پہلے نیٹ فلکس پر دیکھا تھا۔ چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو وہ بھگا رہے ہیں، اِدھر بھی اور اُدھر بھی۔میزبان نے پوچھا سید نور صاحب اگر آپ کو موقع ملے کسی تاریخی کردار پر ڈراما یا فلم بنانے کا تو آپ کس پر بنائیں گے؟ جس پر سید نور نے کہا  اگر میں تاریخی کردارپر فلم یاڈراما بناؤں گا تو محمد بن قاسم پر بناؤں گا اور برصغیر کا وہ دور دکھاؤں گا جب یہاں اسلام نہیں تھا اور کس طرح وہاں اسلام آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain