تازہ تر ین

پی آئی اے : رواں برس حج آپریشنز کی معطلی پر قومی ائیر لائنز کو 12 ملین کے نقصان کا اندیشہ

خبریں (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ، سعودی حکومت کی جانب سے محدود پیمانے پر سالانہ حج کے انعقاد کے فیصلے کے بعد قومی ایئر لائن کو رواں سال حج آپریشن کے معاملے میں 25 ارب روپے تک کا نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ عمرہ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے ایئر لائن کو 9 ارب روپے تک کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ پی آئی اے کو برطانیہ ، امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے باعث 100 ارب روپے تک کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس سے قبل بحرین کی وزارت برائے نقل و حمل اور ٹیلی مواصلات کے خط کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پائلٹس کے لائسنس پر وضاحت طلب کی گئی تھی جسے پاکستان انٹر نیشنل لائنز نے کلئیر کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain