Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم نے پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا

    By Daily Khabrainجولائی 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد : (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے شدید اعتراض پر پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کابینہ کو احساس پروگرام اور ملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہاکہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کامیاب رہی ہے۔

    اجلاس میں بعض وزرا نے حکومت کی بہتر کارکردگی کی موثر تشہیر نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاشی اور میڈیا ٹیم سے بھی سخت سوال و جواب ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کئے جانے پر بعض وزرا نے شدید اعتراض کیا، فیصل واوڈا،مراد سعید اور فواد چوہدری نے فیصلے کی مخالفت کر دی، وزرا نے موقف میں کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے درست نہیں ہیں، فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے سرکاری ٹی وی پر14ارب کاخسارہ ہے۔

    وزیراعظم نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

    فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ حکومتی میڈیا ٹیم بیانیہ بہتر اندازمیں کیوں پیش نہیں کر پائی؟ حکومتی پرفارمنس بہترین ہے مگرعوام تک معلومات نہیں پہنچ رہیں، تعمیراتی انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کی مگرعوامی سطح پر ذکر نہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےمشکل حالات کےباوجودکوشش سےمعیشت کوٹرن اراونڈ کیا، پوری دنیا میں تعمیراتی صنعت متاثر لیکن پاکستان میں مثالی بہتری ہوئی، معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پا رہی؟ جن لوگوں کو بیانیہ بنانا چاہیے وہ حکومتی کامیابیوں پر بات تک نہیں کر رہے، بتا دیں کہ کابینہ میں ہمارے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی، وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انقلابی اقدامات کئے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات کئے۔

    شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی، اسد عمر نے بھی کہا کوئی شک نہیں کہ فیصل واوڈا کی وزارت میں بہترین کام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان نے بھی اسد عمر کی تائید کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کا آغاز بڑی کامیابی ہے جبکہ کابینہ ارکان نے کہا احساس پروگرام وزارت خارجہ اورآبادی وسائل میں زبردست اقدامات ہورہے ہیں۔

    وفاقی وزرا نے کہا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کا معاملہ بھی غیر ضروری طور پر ایشو بن گیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ادارہ صحت ری آرگنائزیشن ایکٹ 2020 ، نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس ایکٹ 2020 اور کیپٹل ٹیرٹری وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات کی تشہیر کیلئےسپلیمنڑی گرانٹ ، وزارت خزانہ کی جانب سے ٹریڑری سنگل اکاو¿نٹ رولز 2020 اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق کئی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی۔

    وفاقی کابینہ نےکمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ ، اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020کا مسودہ منظور کرلیا جبکہ انسد
    اد دہشت گردی 1997ایکٹ میں ترامیم اور ضابطہ فوجداری 1898میں تحقیقاتی اختیارات دینے کی ترمیم بھی منظور کرلی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.