تازہ تر ین

بیٹے کا والدہ پرتشدد،حمزہ اور نیمل کی شدید الفاظ میں مذمت

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا نے ماں کا درجہ اولاد کے لیے سب سے اوپر رکھا ہے اور ماں کو اولاد کے لیے جنت قرار دیا ہے تاہم جب بیٹے نے اپنی اسی جنت پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ماں کے تقدس کو پامال کیا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔سوشل میڈیا پر جہاں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ یہ ویڈیو پوسٹ کرسکے ہیں بلکہ انہوں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے کہا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا  گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain